17 اگست 2014 - 09:08
یمن پر امریکی حملہ، عام شہری ہلاک

مشرقی یمن پر ہونے والے امریکی حملے میں کم از کم تین عام شہری ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق یمن کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی یمن میں واقع صوبے حضرموت کے مضافات پر امریکی ڈرون طیاروں نے کئی بار حملہ کیا اور عام شہریوں کی حامل ایک گاڑی کو تباہ کردیا۔ یمنی حکام کے مطابق گذشتہ ہفتے بھی صوبے مآرب میں امریکی ڈرون حملے میں تین عام شہری اور دو عورتیں ہلاک ہوگئی تھیں۔ واضح رہے کہ یمنی عوام کی مخالفت کے باوجود اس ملک کے مختلف علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

.......

/169